مکمل کتابوں کی فہرست

اسلام اور مسیحیّت میں گناہ و کفّارہ
بقلم اسکندر جدید

اِس حقیقت کو کوئی نہیں جُھٹلا سکتا کہ تمام لوگوں کو نجات کی ضرورت ہے کیونکہ گُناہ نسلِ اِنسانی میں گہرے طور پر جڑ پکڑے ہوئے ہے، کیونکہ سب نے گُناہ کیا۔ اور اِس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اِنسانی دِل جانتا ہے کہ صرف توبہ گُناہوں کو نہیں مٹاتی، اور معافی حاصل کرنے کےلئے کوئی بہتر راستہ ہونا چاہئے اور وہ کفّارہ ہے۔ یہ کتابچہ فدیہ و کفّارہ کی بابت مسیحی اور اِسلامی نکتہ نظر پر بحث کرتا ہے۔

PDF HTML Audio
انجیل و قرآن میں صلیب
بقلم اسکندر جدید

یہ کتاب انجیل و قرآن میں صلیب کے بارے میں ایک قابل قدر مطالعہ ہے کہ کیا قرآن اِس کا مکمل طور پر انکار کرتا ہے اور انجیل اِس کی تصدیق کرتی ہے؟ مسیحیت کی تعلیم ہے کہ جناب مسیح انسانوں کے گناہوں کی قیمت کو چکانے کےلئے مصلوب ہوئے، اور خدا تعالیٰ نے گناہ گار انسانوں کو مسیح کے خون سے مخلصی دیتے ہوئے اپنے ساتھ صلح کروائی۔ اِس کے برعکس، اسلام سکھاتا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم کو مصلوب نہیں کیا گیا تھا اور کسی اَور نے اُن کی جگہ لے لی تھی جبکہ اللہ نے عیسیٰ کو آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔

PDF HTML
اِنجیل و قرآن میں شخصیت المسیح
بقلم اسکندر جدید

مصنف اسلام میں مسیح (عیسیٰ) کی صفات ممیزہ اور ساتھ ہی ساتھ اُن کی شخصیت کے بارے میں مشہور غلط فہمیوں پر بحث کرتا ہے۔ مصنف بائبل مقدس اور قرآن میں مذکور مسیح کے کردار اور صفات کا جائزہ لیتا ہے: جیسے مسیح کی ابنیت، الوہیت اور انسانیت جیسی صفات۔

مزید برآں، مصنف تثلیث فی التوحید کی تعلیم یعنی تثلیث کے تین اقانیم کی وحدانیت پر بحث کرتا ہے، اور اعتراضات کا جواب دیتا ہے۔

PDF HTML Audio
توریت اوراِنجیل کی حقّانیّت
بقلم اسکندر جدید
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ توریت اور انجیل میں یہودیوں اور مسیحیوں نے تحریف کر دی ہے ۔ مصنف مختلف قائل کرنے والے ثبوتوں سے اِس الزام کو غلط ثابت کرتا ہے ۔
PDF HTML Audio
حیاتِ جاودانی کی الہٰی پیشکش
بقلم ہمران امبری

ایک انڈونیشیائی مسلمان کی تبدیلی کا تجربہ کہ کیسے وہ مسیحیت پر حملہ کرنے سے باز آیا اور تبدیل ہو گیا; بائبل مقدّس پر ایمان لایا اور اِس بات کا قائل ہو گیا کہ اِس میں تحریف نہیں ہوئی تھی۔ وہ بتاتا ہے کہ کیسے وہ اُن مختلف مسیحی عقائد کو قبول کر سکا جو مسلمانوں کو قبول کرنا دشوار معلوم ہوتے ہیں، مثلاً یسوع مسیح کا ابنیت، یسوع مسیح کی الوہیت، یسوع مسیح کی موت اور جی اُٹھنا ، تثلیث فی التوحید اور بائبل مقدّس کی صحت۔

PDF HTML Audio
خُدائے واحد کا پاک تثلیث میں وجود
بقلم زکریاہ بطروس

اِس کتاب میں مصنف نے درج ذیل مشکل حقائق کی سادہ اور عام فہم انداز تشریح پیش کی ہے۔

پاک تثلیث میں خدائے قدوس کی جامع واحدانیت، پاک تثلیث میں واحدانیت کی قرآنی شہادت، پاک تثلیث کے نام (باپ، بیٹا، رُوح القدس)، بناوٹی تثلیث،اور فضلِ خداوندی کا چمکنا۔

PDF HTML
سچائی کی فتح
بقلم اسکندر جدید
یہ کتاب مسیحی ایمان کے بارے میں اُن تنقیدی سوالات پر مشتمل ہے جو سعودی عرب کے ایک مسلمان شیخ نے پوچھے۔ اِن سوالات کے جوابات مناسب طور پر دیئے گئے ہیں، جو بنیادی طور پر کتاب مقدّس پر مبنی ہیں، لیکن یہ تاریخی حقائق پر بھی مبنی ہیں اور مناسب دلائل دیئے گئے ہیں۔ پاک تثلیث، مسیح کی مصلوبیت، گناہ اور کفارہ، مسیح کی الوہیت اور دیگر کئی مضامین پر بات کی گئی ہے۔

PDF HTML
میرا فضل تیر ے لئے کافی ہے
بقلم غلام مسیح نعمان

یہ ایک پاکستانی مسلمان کی زبردست گواہی ہے جس نے مسیح کو پا لیا۔ اُنہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ تمام اندرونی اور بیرونی ایذارسانیوں اور مشکلات کے باوجود خداوند کی خدمت کی۔ انگلیکن چرچ میں اُنہیں پاسبانی خدمت کےلئے مقرر کیا گیا اور اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دم تک خداوند کی خدمت کرنا جاری رکھا۔

PDF HTML Audio
میں کیوں مسیحی ہو گیا؟
بقلم سلطان محمد پال

اِس کتابچہ میں ایک افغان مسلمان کی گواہی ہے جو اُس وقت مسیحی ہو گیا جب اُس نے مسیحی دین کی بنیادی باتوں کا موازنہ اُس تعلیم کے ساتھ کیا جس میں اُس نے پرورش پائی تھی۔ مصنف مسیحیوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور مباحثوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اُن کی تعلیم کا قائل ہوتے ہوئے وہ بیان کرتا ہے کہ کیسے یسوع مسیح میں اُسے نجات ملی۔

PDF HTML
کیا خدا جسم میں ظاہر ہوا؟
بقلم اسکندر جدید
کیا یہ ممکن ہے کہ خدا ایک انسانی جسم اختیار کرتا؟ اِس کتاب کا مصنف وضاحت کرتا ہے کیسے یسوع کنواری مریم سے پیدا ہوئے (انسانوں کے مشابہ بنے)، اِس زمین پر (ایک انسان کے طور پر) زندگی گزاری۔ اُنہیں بھوک لگی، پیاس لگی، سفر سے تھک گئے، یہاں تک کہ کشتی میں سو گئے۔ اگرچہ اُن میں الوہیت کی ساری معموری مجسم ہو کر سکونت کرتی ہے تاہم انسانوں نے اُن کی تذلیل کی۔ سو یسوع اپنی انسانی فطرت میں محدود تھے، لیکن باپ اور روح القدس کے ساتھ یگانگت میں اُن کی الہٰی فطرت سے آسمان و زمین معمور ہیں۔ یہ اُن کے لاثانی کردار کا بھید ہے ("کوئی بیٹے کو نہیں جانتا سوائے باپ کے" انجیل بمطابق متی 11: 27) ... اور یہ ایک بڑا بھید ہے: "اِس میں کلام نہیں کہ دینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جسم میں ظاہر ہوا" (1۔ تیمتھیس 3: 16)۔
PDF HTML